میر مرتضیٰ بھٹو کی 18ویں برسی منائی گئی
کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے اور شہید بینظیر بھٹوکے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی منائی گئی تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سال پہلے آج ہی کے دن کراچی میں اپنے گھر 70کلفٹن کے قریب پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کے بڑے بیٹے میر مرتضی بھٹو 18ستمبر 1954کو کراچی میں پیدا ہوئے۔