بجلی کے زائد بل، وزیر اعظم کی نرگس سیٹھی پر برہمی، جونیئر افسر کو وفاقی سیکرٹری بنانے پر سینئر نے احتجاجا ً رخصت لے لی
کراچی(سالک مجید) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے عوام کو بجلی کے زائد بلوں پر وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکو سائیڈ لائن کردیا۔ باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ناراضی کے بعد ہی نرگس سیٹھی نے دفتر آنا چھوڑ دیا اور گڈانی کمپنی کی سی ای او کے منصب سے بھی دستبردار ہوگئیں اور علالت کو بنیاد بناکر رخصت لے لی۔