گورا کلاس فیلو بلاول کی محبت میں لندن چھوڑ آیا، پاکستان کا ہوکر رہ گیا
کراچی (اے پی اے) پچھلے کئی ہفتوں سے ٹوئیٹر پر ڈیوڈ جیمز نامی گورا بلاول بھٹو زرداری کی وال پر اپنی تصویریں پوسٹ کررہا ہے جن پر آصفہ بھٹو زرداری نے ’’گورا جیالا‘‘ کہہ کر تبصرہ بھی کیا ہے۔ بلاول کی ڈیوڈ سے شناسائی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوئی جہاں دونوں ہم جماعت تھے۔گذشتہ چار سال سے وہ پاکستان میں رہ رہا ہے۔