کراچی میں کشیدہ صورت حال کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آگئی ، تعلیمی ادارے کھلے اورسڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ۔

کراچی میں کشیدہ صورت حال کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آگئی ، تعلیمی ادارے کھلے اورسڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ۔

گزشتہ کئی روز سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے تھے ۔  شہر کے بیشترعلاقوں میںسولہ اکتوبر سے شروع ہونے والی کشیدگی کا سلسلہ آج تھم گیا،شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں آج طالب علموں کی حاضری گزشتہ کئی دنوں کے مقابلے میں حوصلہ افزا رہی۔ شہر میں قائم بیشتر پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق کھلے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق ہے۔ حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے اورچیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔