کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں جمعرات کی صبح ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا ۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سولہ سالہ ارسلان کو ہلاک کردیا، جبکہ الاآصف اسکوائر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپچیس سالہ نوجوان میر زادہ ہلاک ہوگیا، مائی کولاچی پُل پر ڈکیتی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اڑتیس سالہ پولیس اہلکارحبیب الرحمان جاں بحق ہوگیا۔