کراچی اور لاہور سٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی

کراچی / لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد بدھ کے روز ڈرامائی تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 21.13پوائنٹس کے اضافے پر 10486.02 پر آگیا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب 60کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی۔ اس طرح ایک ہی روز کی مندی کے بعد حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 5ارب 60کروڑ 60لاکھ 73ہزار 415روپے کااضافہ رہا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز ایل ایس ای 25 انڈکس 1.18 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 3267.43 پوائنٹس پر بند ہوا مجموعی طور پر 124 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 33 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 24 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 67 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔