اشتعال انگیز تقریر‘ الطاف سمیت 7 ملزم اشتہاری قرار‘ 5 مقدمات میں فاروق ستار، عامر خان کے وارنٹ جاری

اشتعال انگیز تقریر‘ الطاف سمیت 7 ملزم اشتہاری قرار‘ 5 مقدمات میں فاروق ستار، عامر خان کے وارنٹ جاری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سمیت 2 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیت 7 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جبکہ دیگر 5 مقدمات میں فاروق ستار اور عامر خان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جن ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر قریشی‘ اسلم خان آفریدی‘ عارف خان اور دیگر افراد شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے ملزموں کی عدم گرفتاری سے متعلق ناکامی کا اعتراف کیا۔