چائنا کٹنگ کیس: شاکر لنگڑا سمیت 14 کے ڈی اے افسروں پر فردِ جرم عائد

کراچی (آئی این پی) احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسروں پر فردِ جرم عائد کردی ۔ کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے رفاہی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کی اور بڑی تعداد میں عوام کو فروخت کیے، شاکرعرف لنگڑا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم پر چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا جس پرعدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کر لیا۔
فرد جرم