گستاخ بلاگرز کو سزا نہ دی گئی تو ملک گیر احتجاج کرینگے: ثروت اعجاز

گستاخ بلاگرز کو سزا نہ دی گئی تو ملک گیر احتجاج کرینگے: ثروت اعجاز

کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک سے فرار گستاخ بلاگرز کو گرفتار کرکے سزا نہ دی گئی تو سنی تحریک دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج کریگی ،محکمہ اوقاف دہشتگردوں کے ناپاک نظریئے کو آکسیجن فراہم کررہا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ مزارات اولیاءکو فوری طور پر کھولا جائے ورنہ سنی تحریک تمام جماعتوں کے ساتھ دھرنے کا اعلان کریگی‘ حالیہ دہشت گردی کی لہر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ ہونے کا شاخسانہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادتوں کے ساتھ ہیں حکومت اپنی نیت کو درست کرے وہ کراچی پریس کلب میں پاکستان سنی تحریک کے تحت آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق حسن ،پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے بشارت مرزا ،مسلم لیگ (ن) کے محمد اسدعثمانی ،پی ایس پی کے سید آصف حسنین ،جذبہ ویلفیئر کے پیر سید مظفر شاہ، جمعیت علماءپاکستان محمد غوث صابری ،جماعت اہلسنت کے صوفی محمد حسین لاکھانی ،سنی علماءکونسل کے علامہ اشرف گورمانی ،کراچی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم قریشی ،پاکستان فلاح پارٹی کے سید احمد علی رضوی ،عبدالمجید سلطانی ،تنظیم الاخوان پاکستان لئیق احمد خان ،قوت اسلام پاکستان کے محمد ذیشان مصطفائی ،جمعیت علماءپاکستان کے عبدالحلیم غوری ،جماعت اہلسنت کے محمد ناصر خان قادری ،پی پی پی کے گل حسن ایڈوکیٹ ،تحریک صراط مستقیم کے علامہ غلام مرتضیٰ نورانی ،تحریک عوام اہلسنت کے عاطف حنیف بلو،پی ایس ٹی علماءبورڈ کے ظہور احمد قادری ،علامہ طارق شہزاد المدنی ویلکم ویلفیئر ٹرسٹ علامہ قاسم جلالی ،جامعہ اسلامیہ مدینہ العلوم محمد وسیم عطاری ،انجمن نوجوانان اسلام محمد وسیم عطاری ،ودیگر نے شرکت کی ،آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میںکہا گیاکہ مزارات کی بندش سے حکومت سندھ کے بلند بانگ دعوﺅں کی قلعی کھل گئی ہے سیکیورٹی کو بنیاد بناکر مزارات کو بند کرنا حکومت کی نااہلی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں بے بس ہیں جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہے۔اعلامیہ مزید کہا گیا کہ ملک میں سالہا سال سے دہشتگردی کی جاری ہے اور اس دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کےلئے ہماری بہادر افواج سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں اور افسران نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سانحہ نشترپارک ،سانحہ بلدیہ ،سانحہ سیہون سمیت دیگر مزارات پر ہونیوالی دہشتگردی میں ملوث قاتلوں کو لٹکایا جائے،اعلامیہ میں مزید کہناتھا کہ ناموس رسالت کے قوانین کو عملی جامہ پہنایا جاتا تو کسی کو بھی جرا¿ت نہ ہوتی کہ وہ شعائر اسلام کے خلاف بات کرئے ،اسلام آباد کو سلام پیش کرتے ہیں،کہ عدلیہ نے آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بناتے گستاخ بلاگرز کے خلاف اقدامات اٹھائے ،حکمران ناموس رسالت کے معاملے پر یہود ونصاری کی لونڈی بنے ہوئے ہیں ۔ ناموس رسالت کا معاملہ ہمارے ایمان کا اہم جز ہے حکمران اپنے ایمانوں کی خیر منائیں ،گستاخ بلاگرز کو گرفتار کیا جائے ،وزیر داخلہ گستاخ بلاگرز کو گرفتا ر کرنے کی بجائے بلاگرز کے ملک سے بھاگنے کے بعد ایکشن میں آئے جو بلاگرز کو سہولت فراہم کرنے کے مترادف ہے ،وزیر اعظم میاں نوازشریف ،وفاقی وزیر داخلہ بلاگرز کی گرفتاری کو یقینی بناکر منطقی انجام تک پہنچائیں ۔
ثروت اعجاز قادری