فاروق ستار کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنا اعانت جرم ہے، ماہرین
کراچی( وقائع نگار) سندھ کے وزیراعلیٰ اور آئی جی پر اعانت جرم کیس بن سکتا ہے قانونی حلقوںمیں بحث جاری ہے کہ عدالت کو مطلوب ملزم ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو پولیس تحویل سے جانے دیا گیا اور پکڑ کر عدالت میںپیش نہیں کیا گیا کسی مطلوب ملزم کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنا خود بھی ایک جرم تصور ہوتاہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بیان اور بھی حیران کن ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں انہیں چاہئے کہ عدالت سے ضمانت کرالیں ورنہ گرفتاری کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا ۔قانونی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ جانتے ہوئے بھی مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کو حکم نہیں دے رہے بلکہ مطلوب ملزم کو کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کرالیں۔
قانونی ماہرین