تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: مصطفی کمال
کراچی( خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصفی کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے تاجروں کا نمایاں اور قابل قدر کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی تاجر برادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے انتہائی نامصائب حالات میں بھی اس شہر میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی افتخار رندھاوا نے کہا کہ ملک کی 80 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے لیکن کسان اور ہاری پریشان اورناامیدی کاشکار ہیں جب تک ہمارے ہاری اور کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک کی ترقی کا پہیہ روانی سے نہیں چل پائے گا۔
مصطفی کمال