کراچی‘ ٹریفک و دیگر حادثات میں6 افراد جان سے گئے

کراچی‘ ٹریفک و دیگر حادثات میں6 افراد جان سے گئے

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک و دیگر حادثات میں خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مائی کلاچی روڈ پر امریکی قونصل خانے کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے راہ گیر خاتون 50 سالہ قیمت زارون زوجہ کریم کو کچل کر ہلاک کردیا۔ شاہراہ فیصل پر فائن ہاﺅس کے نزدیک 60 سالہ قیصر سلیم چلتی بس کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ ماری پور کے علاقے گریکس ولیج میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان26 سالہ برکت ہلاک ہوگیا۔ ملیر ہالٹ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے لائن عبور کرنے والا شخص 59 سالہ نعیم الدین ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگیا۔ نیو کراچی میں یو پی موڑ پر موبائل مارکیٹ میں ایک شخص37 سالہ عبدالحمید ولد الٰہی بخش کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ کورنگی نمبر2 میں بھی بجلی کا کام کرتے ہوئے ایک نوجوان28 سالہ جمال ولد جمیل کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
حادثات