درگاہ حضرت نظام الدین اولیائ کے سجادہ نشین نئی دہلی پہنچ گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءکے سجادہ نشین ناظم علی نظامی اور ان کے بھانجے آصف علی نظامی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس نئی دہلی پہنچ گئے۔ نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا نے انہیں گھیرے رکھا اور ان سے پاکستان کے خلاف کوئی جملہ کہلانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ناظم علی نظامی نے کہا کہ انہیں کچھ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں پاکستان سے کوئی شکایت ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان آتے جاتے رہیں گے۔
سجادہ نشین‘ دہلی