پولینڈ نیوی کے سربراہ کی ایڈمرل ذکاءاللہ سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی دعوت پرپاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پولینڈ نیو ی کے سربراہ ریئر ایڈمرل میروسلاءمورڈِل نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ریئر ایڈمرل میروسلاءمورڈِل کو خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ، پولینڈ نیوی کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور مختلف شعبوں میں باہمی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کوپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔پولینڈ نیوی کے سربراہ نے بحرِ ہند اور عالمی سمندروں میں مشترکہ سکیورٹی کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ،جو عالمی بحری افواج کی متفقہ سوچ ہے۔ریئر ایڈمرل میروسلاءایڈمرل ذکاءاللہ نے مشترکہ عزم ©©” امن کے لئے متحد“ کے جذبے کے تحت کثیرالملکی بحری مشق امن2017میں پولینڈ نیوی کی بھر پور شرکت پر پولینڈ نیوی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے دوران ریئر ایڈمرل میروسلاءمورڈِل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔پولینڈ نیوی کے سربراہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میںکراچی اور لاہور میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ پولینڈنیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا۔
پولینڈ تبادلہ خیال