فاروق ستار، عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی( وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی او رملک مخالف تقاریر سے متعلق دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا دیگر پانچ مقدمات میں ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے الطاف حسین سمیت 7ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جن میںذاکر قریشی، اسلم خان آفریدی، عارف خان شامل ہیں مقدمے میں تفتیشی افسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا جس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی ہوئی ہے ۔ چھاپے مارے مگر ملزمان فرار ہوگئے عدالت نے مقدمے میں 10 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ چھ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے مزید سماعت 6اپریل تک ملتوی کردی۔
فاروق ستار /وارنٹ