سپریم کورٹ نے ایس ایس پی ملیر کی تعیناتی پر رپورٹ پھر مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ایس ایس پی ملیر کی تعیناتی پر رپورٹ پھر مسترد کر دی

کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے ایس ایس پی راؤ انوار کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹ ایک بار پھر مسترد کر دی۔ محکمہ داخلہ کے نمائندے نے عدالت میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ راؤ انوار سے متعلق پیش کردہ رپورٹ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ سپریم کورٹ نے محکمہ داخلہ کو مہلت دیتے ہوئے ایک بار پھر رپورٹ طلب کر لی۔