بلاول بھٹو کی بلوچستان میں پہلی انٹری متاثر کن قرار دے دی گئی
کراچی( سالک مجید) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حب میں پہلا جلسہ کرکے بلوچستان کے سیاسی میدان میں اپنی انٹری دے دی ہے ان کی والدہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے شہادت سے قبل ڈیرہ اللہ یار میں اپنا آخری سیاسی جلسہ کیا تھا ۔بلاول زرداری نے 11 سال بعد اسی جوش و جذبے کے ساتھ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے بلاول بھٹو کی بلوچستان میں پہلی انٹری کو متاثر کن قرار دیا جارہا ہے سیاسی حلقوں میں ان کی تقریر ِپر بحث شروع ہوگئی ہے یہ تقریر ایسے موقع پر کی گئی جب بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا ایک بھی ایم پی اے نہیں ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی اسمبلی میں آنے والے بھونچال اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی کو پیپلزپارٹی کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں کھڑے ہوکر جیوے پاکستان کا نعرہ لگایا ۔