پاکستان سرمایہ کاریکیلئے محفوظ ترین ملک ہے: عبدالقادر بلوچ
کراچی( این این آئی )وفاقی وزیربرائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے اور اس وقت سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ ترین ملک ہے۔ ہفتہ کوتیسری پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک طویل عرصے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن کئے تا کہ پاکستان کو ایک پر امن ملک بنایا جا سکے۔ ایک طویل جدو جہد کے بعد پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے جہاں پر سیکورٹی کے مسائل تقریباً حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ملک ہے جہاں پر سرمایہ کار بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا مثبت کردار ملکی و غیر ملکی سطح پر اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سیکورٹی کی مکمل ضمانت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں انہوں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔