کراچی: ویرانے سے 4 افراد کی نعشیں برآمد، گولیاں ماری گئیں
کراچی (کرائم رپورٹر+ ایجنسیاں) کراچی کے علاقے سٹیل ٹاو¿ن میں عیسب جوکھیو گوٹھ کے قریب لنک روڈ پر گذشتہ روز ویرانے میں خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئیں۔ جنہیں پولیس نے شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔ قتل کئے گئے افراد کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار نے صحافیوں کو بتایا چاروں مقتولین کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں تاہم انہیں قریب سے گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ مقتولین میں تین کی لمبی اور ایک کی چھوٹی داڑھی ہے جبکہ ایک فرد کی بائیں ٹانگ مصنوعی ہے۔ ایس ایچ او سٹیل ٹا¶ن کے مطابق چاروں افراد نامعلوم مقام سے اغوا کرکے کسی اور مقام پر گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا اور رات گئے نعشیں یہاں پھینکی گئیں۔