کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 9905 پر پہنچ گیا

کراچی/ لاہور (جی این آئی/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مندے کے باوجود کاروباری حجم انتیس کروڑ تریسٹھ لاکھ شیئرز کے ساتھ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر رہا کاروبار کے دوران اتار چڑھاﺅ کا رحجان رہا ایک موقع پر 100 انڈیکس دس ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے بھی دیکھا گیا جس کے بعد سرمایہ کاروں کی پرافٹ ٹیکنگ نے انڈیکس کو منفی زون میں دھکیل دیا اختتام پر ہنڈ ریڈ انڈیکس پچاس پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار نو سو پانچ پر بند ہوا تین سو ننانوے سرگرم کمپنیوں میں سے دو سو چوالیس کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور ایک سو انتالیس میں اضافہ رہا سرمایہ کاری مالیت میں 14 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کی کمی، ہوئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کو مندی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 16.76 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 3088.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔