کراچی: ڈکیتیوں کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے زخمی شہری دم توڑ گیا، 250 کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ
راچی (نیٹ نیوز) گزشتہ روز اورنگی ٹاون میں ڈکیتیوں کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایک شخص اصغر دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، اس کی کمر میں گولی لگی تھی۔ اورنگی ٹاون کے مکین ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کیخلاف دروازہ توڑ آپریشن بھی کیا، چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال نہ رکھتے ہوئے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو پکڑا گیا، جس کے بعد خواتین بھی احتجاج کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی تھیں۔ تاہم پولیس نے دوسرے روز بھی شہریوں پر غصہ اتارا اور 250 سے زائد افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی/ احتجاج