کراچی کے شہری اپنی گاڑیوں میں گیس بھروا لیں، کل سے سندھ بھرکے فلنگ اسٹیشنزچوبیس گھنٹے کے لئے بند کردیئے جائیں گے.

کراچی کے شہری اپنی گاڑیوں میں گیس بھروا لیں، کل سے سندھ بھرکے فلنگ اسٹیشنزچوبیس گھنٹے کے لئے بند کردیئے جائیں گے.

لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کو کل صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلنگ اسٹیشن نے ضابطے کی خلاف ورزی کی تواس کا کنکشن مزید چوبیس گھنٹوں تک منقطع کردیا جائے گا۔ واضع رہے کہ رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ بھرمیں کشیدہ حالات کے باعث دو دن سی این جی اسٹشن بند رہے تھے اس کے باوجود سوئی سدرن گیس کی جانب سے رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔