کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز میں فنی خرابی،واپس اتار لیا گیا

کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز میں فنی خرابی،واپس اتار لیا گیا

کراچی( نوائے وقت نیوز)کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 735 میں دوران پرواز فنی خرابی ہو گئی جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی بلوالیا گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق15منٹ کی پرواز کے بعد طیارے کو واپس کراچی بلوالیا گیا،طیارے کو سسٹم میں خرابی پر واپس بلوایا گیا۔