برسر اقتدار آکر سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام ختم کرینگے ، غوث علی شاہ

برسر اقتدار آکر سندھ میں دہرا بلدیاتی نظام ختم کرینگے ، غوث علی شاہ

نواب شاہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماﺅں شیر محمد رند اور ملک نذر عباس کے زیر اہتمام غاز ی عباس کانٹے کے قریب جلسہ عام ہوا ۔ جس سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر غو ث علی شاہ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ انصاری ، سردار شیر محمد رند نے خطاب کیا۔ لیکن گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق گورنر سندھ ممنون حسین نے واضح کردیا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اپنی مصروفیت کے باعث جلسے میں شر یک نہیں کرسکے ۔ صوبائی صدر سید غو ث علی شاہ نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف ضروری مصروفیت کی وجہ سے جلسہ عام میں شرکت نہیں کرسکے اور جلد ہی وہ نواب شاہ کا دورہ کرکے ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بر سر اقتدار سندھ میں نافذ دوہرا بلدیاتی ختم کردے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحران کا حل میاں نواز شریف کے پاس ہے ۔