کلفٹن میں منی چینجر کی گاڑی سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لئے

کلفٹن میں منی چینجر کی گاڑی سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لئے

کراچی(کرائم رپورٹر)کلفٹن میں منی چینجر کی گاڑی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی گئی‘ ملزمان نے رقم تھیلے میں چھپا کر خفیہ مقام پر چھپائی تھی پولیس نے سلطان آباد میں چھاپہ مار کر23لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باقی رقم اور ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوششیں کررہی ہیں ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وین سے ایک کروڑ47لاکھ روپے لوٹے گئے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں‘ کیش وین کو ہائپر اسٹار شاپنگ مال کے قریب لوٹا گیا ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔