;اعلیٰ عدلیہ نے اشرافیہ کے احتسابی عمل کا تعین کر دیا، ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کیا جائے ،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نے اشرافیہ کے احتسابی عمل کا تعین کیا ہے ،اعلیٰ عدلیہ کا اکثریتی فیصلہ ہی جمہوری اور انصاف پر مبنی فیصلہ کہلاتا ہے ،ہمیں ایک بہتر معاشرے کے سیاسی ورکرکیطرح اعلیٰ عدلیہ کے اکثریتی فیصلے کو متنازعہ بنانے کی بجائے تسلیم کرکے ملک میں آئینی وقانونی اور جمہوری حکمرانی کو مضبوط کرنا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنامہ کیس کے ملک کی سب سے بڑی عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنا ہے تو خود احتسابی عمل کو اپنانا ہوگا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو تقسیم نہ کیا جائے یہ ججز کی تقسیم کا خطرناک عمل ہوگا جو کسی طور بھی ملک کے مفا د میں نہیں ہوگا ،