;23 اپریل کا عوامی سیلاب ملکی مستقبل کا تعین کریگا، عامر خان

;23 اپریل کا عوامی سیلاب ملکی مستقبل کا تعین کریگا، عامر خان

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسندھ اسمبلی میںقائدحزبِ اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ محرومیوںاورناانصافیوں کے خاتمے کے لئے23،اپریل کی ریلی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ایم کیوایم (پاکستان)عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی سوچ اورجذبہ لیکرمنتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہدکوتیزکریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے خواجہ نظام الدین ہال پیرالہٰی بخش کالونی میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میںڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرزنے بڑی تعدادمیںشرکت کی ۔اجلاس میںرکن رابطہ کمیٹی ابوبکرصدیق،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معیدانوراوردیگرنے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میںخواجہ اظہارالحسن نے اپیل کی کہ 23اپریل کی عظیم الشان ریلی میںعوام زیادہ سے زیادہ تعدادمیںشرکت کویقینی بنائیں اور حکومتی مظالم کے خلاف ایم کیوایم کاساتھ دیں۔انہوںنے کہاکہ تمام ترنامناسب حالات کے باوجودایم کیوایم کے منتخب نمائندے پہلے دن عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاںہیں۔انہوںنے کہاکہ 23اپریل کی ریلی کامقصدبلدیاتی نمائندوں کواختیارات کاحصول ہے،اختیارات منتخب نمائندوںکوآئینی وقانونی حق ہے اورآئینی وقانونی حق لیناکوئی جرم نہیں۔قبل ازیںاجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی ابوبکرصدیق اورڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج معیدانورنے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی اصل طاقت عوام ہیں اور 23، اپریل کی ریلی میں عوامی سیلاب ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے 23، اپریل کی ریلی کے سلسلے میں گزشتہ روز کورنگی ٹاﺅن کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورریلی کو فیقد المثال کامیابی سے ہمکنار کرانے کے عزم کااظہار کیا ۔ اپنے خطاب میں محمد عامر خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کرپشن ، بدعنوانی اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ جس طرح سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب بنے گا ۔ محمد عامر خان نے اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ 23، اپریل کو لیاقت آباد سے مزار قائد اعظم تک ریلی کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دیدیں اور گھر گھر جاکر عوام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیں ۔