نواز شریف نااہل ہوچکے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے : افتخار چوہدری

نواز شریف نااہل ہوچکے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے : افتخار چوہدری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے نواز شریف نااہل ہو گئے ہیں ان کے خلاف پانچوں ججوں نے فیصلہ دیا ہے اور پانچوں نے کہا ہے وہ ایماندار نہیں رہے۔ دو ججوں نے کہا کہ وہ صادق امین نہیں، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیا ہے جسٹس اعجاز افضل نے بھی وزیراعظم کی دو رخ گوئی کا ذکر کیا ہے یہ تاریخی فیصلہ ہے انہوں نے کہاکہ عدالت نے نواز شریف کو عزیر بلوچ، اجمل پہاڑی اور کامران مادھوری کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔ جے آئی ٹی کرمنلز کے لیے بنتی ہے عدالت کا نواز شریف کو ملزم قرار دے کر جے آئی ٹی کے سامنے کھڑا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سپریم کورٹ طاقتور ہے اور عدلیہ کی بالادستی قائم ہے۔ افتخار چوہدری نے کہا اب سوال یہ ہے کیا جے آئی ٹی آزادانہ طور پر کام کرسکتا ہے اسٹیٹ بنک کے گورنر کو ساز باز کے ذریعہ لگایا گیا۔ وہ نیب کو مطلوب ہیں کیا وہ اپنے کا نمائندے کو نواز شریف کا احتساب کرنے کی اجازت دیں گے ۔ افتخار چوہدری نے کہا کہ نواز شریف چھوٹے ہیں۔
افتخار چوہدری