کراچی کے شہری شناختی کارڈ ہر وقت پاس رکھیں ورنہ حراست میں لے لیں گے: رینجرز کا اعلان

 کراچی کے شہری شناختی کارڈ ہر وقت پاس رکھیں ورنہ حراست میں لے لیں گے: رینجرز کا اعلان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ رینجرز نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے شہری مختلف علاقوں میں نقل و حرکت کے دوران اپنا قومی شناختی کارڈ ہر وقت اپنے ہمراہ رکھیں، دوران چیکنگ اگر کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو اسے حراست میں لیا جائے گا۔ ترجمان نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں، سکیورٹی ادارے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کی بیخ کنی میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قبول نہیں ہوگی، شناختی کارڈ چھینے جانے یا گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 101 پر دیں۔