ملک نازک دور سے گذر رہا ہے، غلطیوں، تجربوں کی گنجائش نہیں: طلال بگٹی
کوئٹہ ( این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی بقاء اور سالمیت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے تمام سیاسی جمہوری قوتیں متحد ہوجائیں اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ ملک وجودمیں آئے نصف صدی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے مگر 14اگست 1947سے لیکر آج تک ملک کی کشی ہچکولے کھاتی دکھائی دے رہی ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ اب مزید غلطیوں اور تجربات کی گنجائش نہیں ہے۔ اسوقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔ سیاستدان ہو میڈیا فوج ہو یا بیوروکریسی اوریا ملک کے دیگر ادارے سب کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہتے ہ وئے کام کرنا چاہئے۔ طالبان کا مسئلہ ہو یا بلوچستان کے توانائی کا بحران ہو معیشت کی تباہی یہ تمام مسائل آمرانہ دور کی مرہون منت ہے۔