اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت ٹی وی ڈرامہ سیریز کوپذیرائی حاصل
کراچی (کلچرل رپورٹر) اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت ٹی وی ڈرامہ سیریز بدنام فیصلہ‘ لاجواب سستا کام اور میں اور تم پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ سیریل ”فیصلہ“ ایک صابر و شاکر عورت کی کہانی ہے جبکہ دوسری جانب فلرٹ ٹائپ لڑکی کا کردار بھی دکھایا گیا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل کی ہدایات انیس رضوی کی ہیں جبکہ مصنف امال رضا کے علاوہ ڈرامہ کاسٹ میں ثانیہ مشال‘ گوہر رشید‘ علی عباس‘ ذکریا‘ سندس طارق‘ صبا حمید‘ وسیم عباس قابل ذکر ہیں ۔ علاوہ ازیں اے آر وائی سے ہر منگل کی رات دوقسطیں8 بجے سے رات10 بجے تک دکھائی جائیں گی۔ غزالہ نقوی نے سیریل ”بدنام“ کو تحریر کیا ہے۔ ہدایات محسن طلعت کی ہیں۔ فنکاروں میں صنم چوہدری‘ علی کاظمی‘ ذرمے سرحدی‘ بہروز سبزواری اور نعیم خان قابل ذکر ہیں۔ یہ سیریل ہر اتوار کی رات10 بجے پیش کی جائے گی۔ مزاح سے بھرپور کام جس میں فیصل قریشی اور ہمایوں سعید نے ناظرین کے دل جیت لیئے ہیں۔ تحریر ایاز سومرو کی ہے جبکہ ہدایات محسن علی کی ہیں۔ یہ سٹ کام ہر ہفتہ کی رات7 بجکر30 منٹ پر دکھایا جائے گا۔