عوام نو از شریف کو اپنا نجا ت دہندہ سمجھتے ہیں ، خواجہ طارق نذیر
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژ ن کے سیکرٹری جنرل خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود حلقہ این اے 120سے بیگم کلثوم نواز شریف کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ لاہور سمت ملک بھر کے عوام میاں نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔حلقہ این اے 120سے شروع ہونے والا کامیابی کا سفر 2018کے انتخابات تک جاری رہے گا۔ کامیاب انتخابی مہم چلانے پر مریم نوازشریف اور کارکنوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی منزل اقتدار نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی ہے۔بنی گالا کے شہزادے نے اپنی ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر رونا شروع کردیا ہے۔مخالفین کے مقدر میں رونا لکھ دیا گیا ہے۔وہ روتے رہیں گے اور مسلم لیگ (ن)فتح کے جھنڈے گاڑتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کشمیرہاﺅس میں مسلم لیگی رہنماﺅں حاجی شاہجہان، عبدالرحیم اعوان،صابرقریشی،سلیم انجم ،نورخان اخوندزادہ،سہیل ندیم،مہنازاختر،جمیلہ ظفر،خواجہ نیئرشریف ،امین سواتی اورعبدالحمید بٹ سمیت دیگرسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عوامی عدالت کے اس تاریخی فیصلے سے عمران خان ،طاہرالقادری ،آصف زرداری ،سر اج الحق اور شیخ رشیداپنے رویوں پرنظرثانی کریں ، عوام کے مزاج کو سمجھیں اور منفی سیاست سے گریز کریں۔ووٹ کے تقدس کے لیے نواز شریف نے جس تحریک کا آغاز کیا ہے اس میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔