شاہ عبدالعلیم صدیقی کو قائد اعظم نے سفیر پاکستان کا لقب دیا‘ انس نورانی
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک پاکستان کے عظیم رہنمائ‘ مبلغ اسلام علامہ شاہ محمد عبدالعلیم صدیقی نے عالم اسلام میں قیام پاکستان کی حمایت کے حصول میں اہم کردار ادا کیا جس پر قائداعظم محمد علی جناح نے انہیں سفیر پاکستان کا لقب بطور اعزاز دیا ان خیالات کا اظہار ورلڈ اسلامک مشن کے چیئرمین مولانا شاہ احمد انس نورانی صدیقی‘ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی‘ علامہ وحید نعیمی‘ مولانا غلام صدیقی‘ حلیم خان غوری‘ پروفیسر محمد احمد صدیقی‘ عبدالرزاق مچھیارا‘ عبدالمجید میوہ والا اور محمد رفیق نورانی نے سالانہ عرس کی مرکزی تقریب منعقدہ بیت رضوان کلفٹن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہاکہ علامہ شاہ عبدالعلیم میرٹھی کو اللہ عز و جل نے علمیت کے ساتھ ایسی روحانی مقناطیسیت عطا کی تھی کہ لوگ ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مبلغ اسلام کی موثر تبلیغ کے نتیجے میں لاکھوں افراد اسلام کے نور سے منور ہوئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شاہ عبدالعلیم صدیقی کی تبلیغ کا یہ خاصہ رہا ہے کہ جہاں انہوں نے بڑے بڑے دانشوروں‘ فلاسفروں اور اہل علم نفوس کے ساتھ ساتھ جاہ و حشمت رکھنے والی شخصیات کو دین اسلام کی حقانیت سے بہرہ ور کیا وہیں جنگلوں اور صحراﺅں میں بسنے والوں کو بھی انسانیت کا سبق بڑھا کر اسلام کے پیغام سے آشنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی اور ان کے عظیم فرزندوں علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے اسلام کی حقیقی ترجمانی اور وفا شعاری کے ذریعے اپنے جدامجد حضرت سیدنا صدیقی اکبر کے مقدس خون کی خوب لاج رکھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بعد علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی نے علماءاہلسنت کی قیادت کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات میں پاکستان کےلئے ایک جامع اسلامی دستور پیش کیا تھا جسے قائداعظم نے پسند فرماتے ہوئے اسمبلی میں پیش کر کے منظور کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی مگر صد افسوس کہ ان کی انتہائی ناسازی¿ طبع کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ عرس کی تقریب میں مریدین اور معتقدین نے بھرپور شرکت کی۔