مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا: مفتی منیب
کراچی (صباح نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 21 ستمبر کو ہوگا۔ اجلاس بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) ‘ موسمیات چورنگی‘ یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کیلئے 0321-9285203, 0300-99261403 (021), 2484604 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی