عامر خان کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
کراچی(نمائندہ نوائے وقت)سندھ ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل سے متعلق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیوایم کے عامر خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
عامر خان/ درخواست مسترد