18ء میں اہلسنت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کوئی روک نہیں سکے گا‘ ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا‘حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے‘ 2018ء میں اہلسنت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کو کوئی روک نہیں سکے گا‘ اتحاد ویکجہتی سے بڑی سے بڑی قوت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ‘سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ہمارا مقابلہ عوام دشمن پالیسیوں سے ہے ‘عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ‘عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی روش ختم نہیں ہوئی تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے‘ عوام کو سستا راشن ‘سستی بجلی ‘امن اور تفریح گاہ مہیا کرنا حکومت کا آئینی فرض ہے ‘عوام کو اچھی تعلیم‘ صحت فراہم کرنے میں حکومت کی کاکردگی مایوس کن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں عوام کو بنیادی حقوق کے ساتھ مکمل سماجی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی موثر نظام موجودنہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہو رہا ہے‘ جمہوریت مایوسیوں کو ختم خوشحالی وترقی کو پروان چڑھاتی ہے مگر اس کے برعکس عوام آج بھی بے روزگاری کا شکار ہیں‘ غربت کے خاتمے کیلئے کسی بھی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔
ثروت قادری