امن کیلئے سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں‘ سیاسی رہنما
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق مشیر مشتاق مرزاکی یادگار دعوت حلیم میں حسب روایت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی ، پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور مشتاق مرزاکے بڑے صاحبزادے بشارت مرزاکی میزبانی میںمنعقدہ دعوت حلیم میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثاراحمدکھوڑو،صوبائی مشیرراشدربانی، وقار مہدی، ایم کیوایم پاکستان کے عامرخان،سیدامین الحق، اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹرشاہی سید، یونس بونیری،پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید غنی،جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، جمعیت علماء اسلام سندھ نائب صدر قاری محمدعثمان، پی ایس پی کے وسیم آفتاب، آصف حسنین، پی پی پی کے اعجازدرانی، جماعت اسلامی کے محمدحسین محنتی، برجیس احمد، مسلم پرویز،پاکستان عوامی تحریک کے خواجہ اشرف،تحریک انصاف کے اشرف قریشی،جے یوپی کے محمدشکیل قاسمی، مزدوررہنمامنظوررضی،الطاف حسین ایڈوکیٹ، ضیاء عباس، نصرت مرزا،خواجہ طارق نذیر، علائوالدین شیخ، مرزااشتیاق بیگ، مرزااختیاربیگ سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر مرحوم مشتاق مرزاکے صاحبزادگان ارشدمرزا، محمدعلی مرزا، شوکت مرزا، عدنان مرزااور دیگر عزیزواقارب بھی موجودتھے۔شرکاء نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیاکہ کراچی کے امن کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد اور بات چیت کے لئے تیارہیں،پاکستان کا امن کراچی کے امن سے مشروط ہے ، اختلاف رائے کے باوجود کراچی میں پائیدارامن کے لئے کوششیں جاری رہیں گی،اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ انتخابات وقت پر ہوں اور کراچی میں انتخابات منصفانہ ہونے چاہیئیں۔سینئر وزیرنثاراحمدکھوڑونے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کراچی میں امن قائم کردیاہے۔ میئرکراچی وسیم اخترنے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کی چابی وزیراعلیٰ ہائوس میں ہے،وسائل کی عدم دستیابی کے سبب شہری مسائل پر قابونہیں پاسکتے،وفاق میں 22ارب روپے کے پیکیج پر کام ہورہاہے، سینیٹرشاہی سید نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں شہرکی بہتری کے لئے کسی سے بھی اتحادکرسکتے ہیں۔
سیاسی رہنما