کراچی میں ٹریفک بے ہنگم ، شیر خوار بچے ، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ،3 زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں شیر خوار بچے اور میاں بیوی سمیت چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالو نی کے علاقے میں اقراء یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار کار نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو روند ڈالا۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی 50 سالہ عبدالعزیز اور 45 سالہ رفیقن ہلاک او رایک خاتون 40سالہ ثریا زخمی ہوگئی۔ جب کہ حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار تین لڑکوں خضر، عبدالرحمن او رولید کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق کار ولید نامی کم عمر لڑکا چلا رہا تھا جب کہ کار اس کے والد شاہد کی ہے۔ ادھر درخشاں کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے ایک شخص 30 سالہ مزمل ولد سخاوت ہلاک اور 28 سالہ خرم ولد رضا زخمی ہوگیا۔ منظور کالونی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان 20 سالہ جہانزیب ولد عزیز اللہ ہلاک اور دوسرا 21 سالہ شاہد ولد مرید حسین زخمی ہوگیا۔ گاڑن میں گڈلک شادی ہال کے نزدیک تیزرفتار گاری نے شیر خوار بچے 2 سالہ حماد ولد عبدالرشید کو کچل کر ہلاک کردیاجب کہ لانڈھی میں ریلوے لائن عبور کرنے والا 45سالہ شخص ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگیا۔
کراچی /ٹریفک بے ہنگم