کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلر گرفتار ملزم عابدکو تفتیش کے بعد ایف آئی اے ملتان کے حوالے کیا جائے گا
کراچی( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی دبئی سے واپس آنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عابد طاہر ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سرکل کو مطلوب ہے۔ اسے تفتیش کے بعد ایف آئی اے ملتان کے حوالے کردیا جائے گا۔