کراچی: ”فکس اٹ“ تنظیم کا غیر معیاری تعلیم کیخلاف مظاہرہ، 10 گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ”فکس اٹ“ تنظیم نے گذشتہ روز پریس کلب کراچی کے سامنے سندھ کی غیر معیاری تعلیم کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گورنر سندھ سے بات کرنے پر اصرار کیا اور گورنر ہا¶س جانے کی کوشش کی۔ مظاہرین کو واٹر کینن سے پانی پھینک کر روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہو گئے۔ ریڈ زون میں جانے کی کوشش پر 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ عالمگیر خان نے کہا کہ گورنر ہا¶س جانا ہمارا حق ہے گورنر نے آخری وقت مظاہرے میں آنے سے منع کیا تھا۔ مارچ کا آغاز ہوتے ہی پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھرا¶ کیا۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم سرکاری سکولوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ وی آئی پیز کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے تاکہ سندھ و کراچی میں سرکاری سکولوں کی حالت بہتر ہو سکے۔
فکس اٹ