پیپلزپارٹی کے ایک درجن سے زائد ارکان سندھ اسمبلی رابطے میں ہیں: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس
کراچی(سٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماﺅں نے کہا ہے پیپلزپارٹی کے ایک درجن سے زائد ارکان سندھ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی، سندھ کی تقسیم کی سازش کرنے والوں کو اتحاد میں شامل نہیں کیا جائیگا اسٹیبلشمنٹ سے درخواست ہے پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام پر دوبارہ مسلط نہ کیا جائے۔ جی ڈی اے کا سکھر جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار رحیم اور فنکشنل لیگ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماو¿ ںنے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہاں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا 48 کروڑ من گنا سوکھ رہا ہے جو انور مجید کے ذریعے آصف علی زرداری کے ملوں کو اونے پونے فروخت کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیب پٹواری اور کلرکوں کو گرفتار کرتا ہے سیکرٹری لیول کے آفسر کو کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا۔ 2013ءوالی نگراں حکومت قبول نہیں جس کے تمام اختیارات فریال تالپور اور آصف زرداری کے پاس تھے۔ جی ڈی اے سندھ میں متبادل قیادت مہیا کررہا ہے۔
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس