پیپلزپاٹی کے کئی ارکا ن اسمبلی رابطے میں ہیں ، سندھ میں آئندہ حکومت ہماری ہوگی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ایک درجن سے زائد ارکان سندھ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی، سندھ کی تقسیم کی ساز ش کرنے والوں کو اتحاد میں شامل نہیں کیا جائیگا اسٹیبلشمنٹ سے درخواست ہے کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام پر دوبارہ مسلط نہ کیا جائے جی ڈی اے کا سکھر جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے مرکزی سیکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو، مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار رحیم اور فنکشنل لیگ کے سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماو¿ںنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہاں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔26 نومبر کا جلسہ جی ڈی اے کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا 48 کروڑ من گنا سوکھ رہا ہے جو انور مجید کے ذریعے آصف علی زرداری کے ملوں کو اونے پونے فروخت کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیب پٹواری اور کلرکوں کو گرفتار کرتا ہے سیکریٹری لیول کے آفسر کو کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا ۔ آصف زرداری کی سربراہی میں کرپٹ ٹولے نے صوبے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جی ڈی اے سندھ میں متبادل قیادت مہیا کررہا ہے پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جانبدار نگراں حکومت کسی صورت قبول نہیں ہوگی دو ہزار تیرا والی نگراں حکومت قبول نہیں کے تمام اختیارات فریال تالپور اور آصف زرداری کے پاس تھے جی ڈی اے سندھ میں متبادل قیادت مہیا کررہا ہے پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں نیب کے نئے چیئرمین خاموش کیوں ہیں جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کو پتہ ہے سندھ میں دنیا بھر سے زیادہ کرپشن ہے۔جی ڈی اے کی پالیسی واضح ہے کہ سندھ کی تقسیم کی سازش کرنے والوں کو اتحاد میں شامل نہیں کرینگے کراچی کے عوام کی خدمت کرنے والے شفاف لوگوں کو اتحاد میں شامل کیا جاسکتا ہے ہم پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں انتظامیہ کو سکھر جلسے کے لئے درخواست دے دی ہے تاہم ہم نجی گراونڈ پر جلسہ کررہے ہیں جس کے لئے باضابطہ اجازت کی ضرورت نہیں ہے جلسے کی سیکورٹی کے لئے بھی درخواست دے دی ہے کیوں کہ جلسہ سے پیر صاحب پاگارا بھی خطاب کرینگے رہنماوں نے بتایا کہ جلسہ روہڑی بائی پاس پر ہوگا۔سردار رحیم نے کہا کہ این اے سی کی مد میں دو کھرب روپے ملے ہیں ان کا حساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی ادارے بااختیار ہو اور کرپشن کے بجائے اور عوام کی خدمت کریں ۔
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس