گورنر راج کی افواہیں‘ سندھ میں کئی امیدوار عہدہ سنبھالنے کیلئے سرگرم

گورنر راج کی افواہیں‘ سندھ میں کئی امیدوار عہدہ سنبھالنے کیلئے سرگرم

کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) سندھ میں گورنر راج کی افواہوں کے ساتھ گورنر شپ کے امیدوار ایک بار پھر سرگرم ہوگئے۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں کے سوئے ہوئے ارمان بھی جاگ گئے اور وہ گورنر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے مسلم لیگ ن کے وہ رہنما جو کہ وزیراعظم نوازشریف سے ناراض ہیں وہ بھی گورنر شپ کا حصول چاہتے ہیں اور انہوں نے لابنگ شروع کردی ہے ان کا موقف ہے کہ وہ سندھ میں امن و امان قائم کرسکتے ہیں ان امیدواروں کا خیال ہے کہ وہ جام صادق کی طرح پیپلز پارٹی سے نمٹ سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گورنر شپ کیلئے پیپلز پارٹی کے بعض رہنما بھی امیدوار ہیں جن میں ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو پیش گوئی کرچکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے والی ہے سابق صدر آصف علی زرداری حالانکہ اب گورنر راج کے بارے میں لب کشائی نہیں کی ہے لیکن سیاسی حلقوں میں بہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ گورنر راج کی افواہوں پر پیپلزپارٹی کیا سوچ رہی ہے اور اس کا ردعمل کیاہوگا۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانا آسان فیصلہ نہیں ہوگا وزیراعظم محمدنوازشریف نے 15 فروری کو سندھ گورنر راج کی تجویز ویٹو کردی تھی۔