کراچی: پولیس کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احتجاج کرنیوالے ساتھی اہلکاروں پر لاٹھی چارج

کراچی: پولیس کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احتجاج کرنیوالے ساتھی اہلکاروں پر لاٹھی چارج

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سینٹرل پولیس آفس آئی آئی چندریگر روڈ کراچی پر مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس اہلکار تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے تھے۔ احتجاجی پولیس اہلکار نے بتایا کہ 520 خاندان بھوکے مررہے ہیں، تنزلیاں کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔