کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائی 5 ملزم گرفتار 7 کروڑ روپے کی شراب برآمد

کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  اور کسٹم  حکام نے سمندر میں کارروائی  کی۔  جس کے نتیجے میں 5  ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔  ڈپٹی ڈائریکٹر  پی این ایس  کے مطابق ملزمان سے غیر ملکی شراب بھی برآمد کی گئی۔ غیر ملکی  شراب کی مالیت 7  کروڑ روپے ہے۔