عزیر بلوچ کا بیان ریکارڈ، سندھ کے 3 اہم سیاستدانوں کا ذکر

عزیر بلوچ کا بیان ریکارڈ، سندھ کے 3 اہم سیاستدانوں کا ذکر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عزیر بلوچ کا دبئی میں بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیان میں سندھ کی سیاست کے تین اہم سیاستدانوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کا تاحال کوئی بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دبئی جانے والی پولیس ٹیم سے رابطے میں ہوں۔