صولت مرزا کے گھر پولیس تعینات بہن سے آخری ملاقات میں بیان دینے کی خواہش ظاہر کی، مجسٹریٹ کو تحریر بھی دی

صولت مرزا کے گھر پولیس تعینات بہن سے آخری ملاقات میں بیان دینے کی خواہش ظاہر کی، مجسٹریٹ کو تحریر بھی دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صولت مرزا کے گھر گلشن معمار میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صولت مرزا کے گھر پر ایک اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ صولت مرزا کے اہلخانہ نے رات گئے 15 پر فون کر کے پولیس کی نفری مانگی تھی۔ اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو کوئی تحریری درخواست نہیں دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق صولت مرزا نے تین دن پہلے بہن سمیرا وجاہت سے آخری ملاقات میں بیان دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ صولت مرزا کے اہلخانہ کراچی میں کسی سے رابطے میں نہیں، صولت مرزا نے مرضی سے بیان ریکارڈ کرایا۔ صولت مرزا نے الطاف حسین کے نجی ٹی وی پر لاتعلقی کے بیان کے بعد میڈیا میں آنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ بیان سے قبل انہوں نے تحریر مجسٹریٹ کو بھی دی تھی۔
پولیس تعینات