صولت مرزا کو متحدہ نے مشرف دور میں بھی سہولتیں فراہم کرائیں: اعلیٰ حکومتی عہدیدار

صولت مرزا کو متحدہ نے مشرف دور میں بھی سہولتیں فراہم کرائیں: اعلیٰ حکومتی عہدیدار

اسلام آباد (بی بی سی) ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ وعدہ معاف گواہ بننے پر صولت مرزا کی سزا تبدیل نہیں ہو سکتی۔ اہلکار کے مطابق چونکہ صولت مرزا نے قتل کا خود اعتراف کیا ہے اور انہیں سزا دہشت گردی کی دفعات کے تحت ہوئی ہے اس لئے اس میں کمی کرنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اہلکار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشرف اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں متحدہ نے صولت مرزا کو مراعات فراہم کرائیں اور صولت مرزا نے جیل میں دیگر قیدیوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ ان کو معافی دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اہلکار کے مطابق جب معافی نہ مل سکی تو صولت مرزا نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی۔