جامعہ کراچی بم دھماکہ کیس خصوصی عدالت نے 2 مجرموں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی

جامعہ کراچی بم دھماکہ کیس خصوصی عدالت نے 2 مجرموں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی

کراچی( صباح نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جامعہ کراچی بم دھماکہ کیس میں دو مجرموں کوچودہ چودہ سال قید کی سزا سنادی۔ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے جامعہ کراچی بم دھماکہ کیس میں دو مجرموں محمد عمر عرف چھوٹا اور حفیظ اللہ عرف بلال کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنادی۔ مجرموں نے 2010ء میں جامعہ کراچی کے قریب بلاک بم کے ذریعے دھماکہ کیا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، محمد عمر عرف چھوٹا اور حفیظ اللہ عرف بلال کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں گذشتہ سال حب ریور روڈ سے گرفتارکیا گیا تھا۔