کراچی: پولیس مقابلہ‘ فائرنگ‘ گینگ وار کے ملزم سمیت 4 افراد ہلاک

 کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے‘ تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں گینگ وار کے ملزم سمیت 4 افراد ہلاک دو زخمی ہو گئے۔ دریا آباد میں پولیس کیساتھ مقابلے میں گینگ وار کا ملزم وسیم پڈو مارا گیا جس کا تعلق شکیل بادشاہ گروپ سے تھا۔ زمان ٹائون میں رکشہ ڈرائیور عرفان‘ نارتھ ناظم آباد میں حیدر اور نیپئر میں ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ کنواری کالونی کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن میں پولیس کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔
کراچی